دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم
نریندر مودی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ یہ حب الوطنی کی آڑ
میں کیا گیا آٹھ لاکھ کروڑ روپے کا اب تک سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں عام لوگوں کو ہونے والی پریشانی کے معاملے میں
مغربی بنگال
کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے ساتھ
یہاں آزاد پور منڈی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا حب الوطنی کی آڑ میں آزاد ہندوستان کا یہ اب تک کا سب سے بڑا گھلپلہ ہے۔امبانی اور اڈانی اور وجے مالیا جیسے ارب پتیوں کو بینکوں نے آٹھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔